سانحہ بلدیہ کی 7ویں برسی ،کل علی انٹر پرائز فیکٹری پر اجتماع ہوگا

422

کراچی (نمائندہ جسارت)سانحہ بلدیہ (علی انٹر پرائز) کی ساتویں برسی کے موقع پر’’ نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن‘‘اور ’’سانحہ بلدیہ متا
ثرین ایسوسی ایشن ‘‘کے زیر اہتمام ایک اجتماع کل 11 ستمبر، سہ پہر4:30بجے علی انٹر پرائز فیکٹری ،سائٹ ایریاحب یور روڈ کراچی منعقد کیا جائے گا۔ اجتماع میں سانحہ بلدیہ میں شہید ہونے والے 260محنت کشوں کے لواحقین ، مختلف صنعتوں سے وابستہ محنت کش ، سماجی اور سیاسی نمائندے شریک ہوں گے۔ اجتماع میں رہنماسانحہ بلدیہ کے متاثرین کو درپیش مسائل ،اب تک کی موجودہ صورتحال اور لائحہ عمل پر بات کریں گے۔
سانحہ بلدیہ