حافظ نعیم الرحمن ……(امیر جماعت اسلامی کراچی )

1388

جمعیت طلبہ عربیہ دینی مدارس کی ملک گیر طلبہ تنظیم ہے جو اپنے قیام کے دن سے آج تک اقامت دین ، اشاعت و ترویج دین اور مسلکی و فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کے فروغ کی جدوجہد کررہی ہے ۔ یہ بات باعث مسرت ہے کہ یہ تنظیم اپنی جہد مسلسل کے 46سال مکمل کررہی ہے ۔
جمعیت طلبہ عربیہ نے اپنے گزشتہ چند برسوںمیں علماء کرام کی بڑی تعداد تیارکی ہے جو ملک کے گوشے گوشے میں عوام کی درست سمت میں رہنمائی اور تبلیغ ِ دین کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ جمعیت طلبہ عربیہ نے دینی مدارس اور منبرو محراب کے خلاف کی جانے والی اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے بڑ ی قر بانیاں دی ہیں، مشکل اور کٹھن حالات اور مصائب و مشکلات کے باوجود دین کا پرچم بلند کیاہے ۔جمعیت طلبہ عربیہ نے منبرو محراب اور مدارس عربیہ کے تحفظ کی جدو جہد میں ہر اول دستے اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اپنے وجود اور حیثیت کو بھرپور انداز میں منوایا ہے اورمدارس عربیہ کے طلبہ کو ملک گیر سطح پر ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جو ہر طرح کے مسلکی اور فروعی اختلافات سے بالا تر ہو کر اتحادامت اور قومی یکجہتی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہے ۔امید ہے کہ جمعیت کی یہ جدو جہد آئندہ بھی جاری رہے گی اور جمعیت طلبہ عربیہ دعوت ِ دین اور غلبۂ دین کی جدو جہد ایک جہد مسلسل کی طرح جاری رکھے گی ۔