شیریں مزاری کی بھارت میں امام مسجد اور انکی معذور اہلیہ کے قتل کی مذمت

114

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے بھارتی علاقے ہریانہ میں امام مسجد اور ان کی معذور اہلیہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میںشیریں مزاری نے بھارتی پیش امام اور اہلیہ کے قتل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کے غنڈوں اور نازیوں میں کوئی فرق نہیں ہے،دنیا یہ کب سمجھے گی،بدمعاش مودی حکومت کے فاشسٹ اور ہندوبالادستی کے ہتھکنڈے مسلمانوں کی نسل کشی کا باعث بن رہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ میں آر ایس ایس کے غنڈوں نے پیش امام اور ان کی شریک سفر کو گھر میں گھس کر شہید کردیا تھا۔