مسئلہ کشمیر پر افغانستان اور بنگلا دیش ہمارے ساتھ ہیں، مشاہد حسین

97

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر افغانستان اور بنگلا دیش ہمارے ساتھ ہیں، ہم ایسے ہی چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہوجاتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارت کے خلاف جو ردعمل ہے ہمیں اس کا پوری طرح کشمیریوں کے حق میں اور پاکستان کے مفادات کیلیے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ آذربائیجان کے وزیر نے مجھے کہا کہ بتائیں کہ ہم آپ کیلیے کیا کرسکتے ہیں؟ ایران کی پارلیمنٹ نے کشمیر کے حق میں قرارداد پاس کی لیکن ہمارے میڈیا میں اس کا ذکر بھی نہیں آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی لڑائیوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ہندوستان کو بے نقاب کرنے کے موقع کو ضائع کر رہے ہیں۔