ملک بھر کے ائر پورٹس پر برڈ ریپ یلنٹ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ

268

پشاور(آن لائن)پرندوںکے ٹکرانے سے فضائی حادثات کے بڑھتے ہو ئے واقعات کے پیش نظرسول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیا ہے۔ فضائی حادثات کی روک تھام کے لیے پشاور سمیت تمام بڑے ائر پورٹس پر الٹرسونک جدید خودکار آلات نصب کیے جائینگے ایو ی ایشن ذرائع کے مطابق فضائی حادثات سے بچائو کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کیے گئے ہیں ائر پورٹس پر برڈ ریب یلنٹ سسٹم نصب کرنے سے حادثات پر قابو پانے میں مدد ملے گی سول ایو ی ا یشن نے سسٹم کی ترسیل ، تنصیب ، تربیت ،مرمت کے لیے پیشکشیں طلب کر لی ہیں ائیر پورٹ کے اطراف پرندوں کو ہٹانے کے لئے جدید خود کار برقی نظام نصب کیا جائے گا جس سے پرنندوں کو ائیرپورٹ سے پیچھے کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ سسٹم سے وائبریشن پیدا کی جائیگی جس کو نہ صرف ہوائی اڈوں کی اطراف فضائی حدود میں اڑنے والے پرندوں محسوس کر ینگے بلکہ الٹر ا سونگ ویوز اور وائبریشن انہیں بے چین کریگی سے وہ تکلیف محسوس کرینگے پریشر لہریں پرندوں کے زمین کے مقناطیسی میدان کا پتہ لگانے کی قابلیت میں مداخلت کریگی جو پرندوں کو بے چین کرتی ہے جس سے پرندے الٹر سونک حملہ ہونے پر فوری طور پ ان علاقوں سے دور چلے جاتے ہیں۔