جے جے وی ایل کرپشن ریفرنس ، گواہ کی عدم حاضری پر عدالت برہم

171

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس سے متعلق آئندہ سماعت پر گواہ کو بہر صورت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کیخلاف جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کمپنی میں 17 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم، بشارت مرزا،شعیب وارثی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ گواہ کی عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے ریماکس دیے کہ کیس کو سالوں ہوچکے کیس سست روی کا شکار ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو بہر صورت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر ملزمان ضمانت پر رہا ہے۔ ملزمان پر جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کمپنی سے متعلق 17 ارب روپوں کی کرپشن کا الزام ہے۔