امریکا افغانستان میں شرمناک شکست سے دوچار ہوگا:حافظ حسین احمد

288

کوئٹہ( آن لائن )جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اورسابق سینیٹر حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ امریکا افغانستان میںباعزت پسپائی کے بجائے اب شرمناک اورعبرتناک شکست سے دوچار ہوگا، ٹرمپ نے بھارت کوخوش کرنے کے لیے طالبان سے طے شدہ معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کرکے ثابت کیا وہ اب بھی خطے میں بھارت کو چودھراہٹ دینا چاہتاہے۔ وہ پیر کے روز اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ہمارے حکمرانوںنے ہر دور میں امریکاکی دوستی کے سوراخ سے اپنے آپ کو ڈسوانے کے باوجود امریکی غلامی کا طوق اپنے گلے میںڈالے رکھاہے جبکہ امریکا، بھارت اور اسرائیل کا تکون سقوط ڈھاکہ سمیت ہرسانحہ میںپاکستان اوراسلام دشمنی میں مصروف رہاہے ، حافظ حسین احمدنے کہاکہ افغانستان کے میدان جنگ کی طرح مذاکراتی میز پر بھی طالبان نے امریکا اور اس کے حواریوں کو شکست دیدی ہے۔