نوشہروفیروز، دعوت اسلامی کے تبلیغی وفد کے 4افراد نہر میں ڈوب گئے

135

نوشہروفیروز (آن لائن)نوشہرفیروز کے قریب دریا خان مری میں کراچی سے آئے مذہبی جماعت کے چار افراد نصرت کنیال میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے دو کو دیہاتیوں نے بچالیا۔ تشویشناک حالت میں نواب شاہ منتقل 2افراد کی تلاش جاری، نوشہروفیروز کے علاقے دریا خان مری میں کراچی سے آئے ہوئے دعوت اسلامی کے افراد جو کے دعوت و تبلیغ کے سلسلے میں مدینہ مسجد میں قیام پزیر تھے جن میں سے4 افراد یاسر وحید شیراز اور فیضان نصرت کنیال میں نہاتے ہوئے پانی کے تیز بہاو کی وجہ سے گہرے پانی میں ڈوب گئے۔