امریکا: امیرکویت طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل‘ ٹرمپ سے ملاقات مؤخر

98

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیجی ریاست کویت کے امیر شیخ صباح احمد جابر صباح کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث طبی معاینے کے لیے امریکا کے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ 90سالہ حکمراں سرکاری دورے پر امریکا آئے تھے اور ان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات طے تھی، تاہم اسے موخر کردیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ امریکی صدر 12ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں امیر کویت کی میزبانی کریں گے۔ کویتی حکام کے مطابق ملاقات کے نئے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،جس میں علاقائی صورتحال، دوطرفہ سلامتی و تعاون اور انسداد دہشت گردی کے امور پر پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔