یمن میں عرب اتحاد کی بم باری حوثی باغیوں کا بھاری نقصان

115

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں سرگرم عرب اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے صوبے جوف میں خب اور شعف کے اضلاع میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بم باری کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق اتحادی افواج سلیلہ اور وجف کے علاقوں میں باغیوں کے مراکز اور جتھوں پر بم باری کی، جس کے نتیجے میں حوثیوں کا بھاری جانی و مادی نقصان اٹھانا پڑا۔