سوڈان کی 18رکنی  نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

91

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک سوڈان میں صدر عمر البشیر کی معزولی کے بعد پہلی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ 18 رکنی کابینہ سوڈانی فوج اور مظاہرین کے درمیان اقتدار کی شراکت کے معاہدے کے نتیجے میں تشکیل دی گئی ہے۔ یہ معاہدہ اگست میں امریکا اور خطے کے عرب ممالک کی کوششوں سے طے پایا تھا۔ سابق حکمران عمر البشیر کو اپریل میں فوج نے اقتدار سے الگ کر دیا تھا۔