بھارت میں امام مسجد  معذور اہلیہ سمیت قتل

56

چندی گڑھ(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی ریاست ہریانہ میں نامعلوم افراد نے مسجد کے امام اور ان کی معذور اہلیہ کو قتل کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ضلع سونی پت کے علاقے ملک مجری میں مسجد کے امام عرفان اور ان کی اہلیہ یاسمین کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دونوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ امام مسجد نے ایک سال قبل ہی شادی کی تھی اور ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔پولیس کے مطابق چند روز قبل 2گروپوں کے درمیان زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا اور امام مسجد نے انہیں تنازع ختم کرنے کا کہا تھا، جس پر ایک گروپ نے انہیں دھمکی دی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔