جنوبی افریقا: ہفتے بھر میں  دوسری بار مسجد پر حملہ

150
جوہانسبرگ: حملے کے بعد مسجد حمایت الاسلام کے باہر بڑی تعداد میں شہری جمع ہیں‘ دروازے پر آگ لگی ہوئی ہے

جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقی شہر جوہانسبر گ میں شرپسندوں نے مسجد پر ہلہ بول دیا۔ جنوبی افریقا میں ایک ہفتے کے دوران مسجد پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جوہانسبرگ کے علاقے ہل برو میں حمایت الاسلام جامع مسجد پر نماز ِ مغرب سے قبل نا معلوم افراد نے آتش گیر مادہ پھینکا، جس سے مسجد کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں ایک ہفتے سے غیر ملکیوں کے خلاف مظاہرے جاری ہیںاور اتوار کی شب ہلے میں 2غیر ملکی مارے گئے تھے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کرکے 2 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔