روس: انتخابات میں صدر پیوٹن کے حمایت یافتہ امیدواروں کی برتری

161
ماسکو: انتخابات کے موقع پر حزب اختلاف کے حامی احتجاج کررہے ہیں‘صدر ولادیمیر پیوٹن اور اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی ووٹ ڈال رہے ہیں
ماسکو: انتخابات کے موقع پر حزب اختلاف کے حامی احتجاج کررہے ہیں‘صدر ولادیمیر پیوٹن اور اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی ووٹ ڈال رہے ہیں

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے مشرق بعید کے جزیرے سخالین سمیت 16علاقوں میں گورنر انتخابات میں صدر ولادیمیر پیوٹن کے حمایت یافتہ امیدواروں نے برتری حاصل کرلی۔ سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق ملک بھر میں اتوار کے روز گورنروں، ناظمین اور مقامی قانون ساز اسمبلیوں کے ارکان کیلیے انتخابات منعقد ہوئے۔ سخالین کے نگراں گورنر ولیری لیمارینکو 56 فیصد ووٹ لے کر گورنر منتخب ہو گئے۔خبررساں اداروں کے مطابق صدر پیوٹن کی اپنی حمایت کی شرح 80 فیصد سے زائد ہوا کرتی تھی، تاہم پنشن اصلاحات اور معاشی ترقی کی رفتار سست ہونے کے باعث گر کر 70 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ پیوٹن کے حمایت یافتہ بعض امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔