جنوبی ترکی میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے فوجی شہید

99
ترکی: بم دھماکے میں مارے گئے فوجی کی نمازِ جنازہ ادا کی جارہی ہے
ترکی: بم دھماکے میں مارے گئے فوجی کی نمازِ جنازہ ادا کی جارہی ہے

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں ایک ترک فوجی ہلاک ہوگیا۔خبررساں اداروں کے مطابق ضلع حقاری کی تحصیل چوقرجہ میں علاحدگی پسند تنظیم ’پی کے کے ‘کی طرف سے شاہراہ پر نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا، جس کی زد میں آکر ترک فوج کا اہل کار شدید زخمی ہوگیا۔ اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔ محکمہ دفاع نے اپنے بیان میں اہل کار کی شہادت پر افسوس کا اظہار اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کرد تنظیم کے ملوث ہونے کی تصدیق کی۔ علاقے میں ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔