نوابشاہ، سہولیات کی عدم فراہمی پر شہریوں کا سکرنڈ اسپتال کی انتظامیہ کیخلاف احتجاج

155

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) سکرنڈ کے شہریوں کا سکرنڈ اسپتال کی انتظامیہ کیخلاف احتجاج۔ مظاہرین نے کہا کہ سکرنڈ اسپتال کی انتظامیہ نے عوام سے بنیادی سہولیات بھی چھین لی ہیں۔ شہریوں کو سرکاری ایمبولینس تک دستیاب نہیں، اسپتال میں ادویات ہیں نہ دیگر سہولیات۔ عوامی حلقوں نے محکمہ صحت کے حکام سے توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔