لاڑکانہ، شوہر سے ناراض بیوی کی خود کشی کی کوشش

94

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) نصیرآباد کے قریب گاؤں گنواس کلہوڑو میں خاتون رخسانہ بھٹی نے شوہر سے ناراض ہوکر زہریلی دوا کھا کر خودکشی کی کوشش کی جسے ورثا نے بیہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دے کر ہوش میں لایا گیا۔ اس موقع پر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کی والدہ زرینہ خاتون نے بتایا کہ بیٹی رخسانہ اپنے شوہر سے معمولی بات پر ناراض ہوئی جس کے بعد انہوں نے گھر کے کمرے میں زہریلی دوا کھا کر خودکشی کی کوشش کی جسے اسپتال منتقل کیا تاہم طبی امداد کے بعد اس کی طبیعت بہتر ہے۔