مورو، نویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

141

مورو (نمائندہ جسارت) ملک بھر کی طرح مورو میں بھی نویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس شبیہ جھولا شہزادہ علی اصغر کے ساتھ بر آمد، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، شہر کے داخلی اور خارجی راستے سیل۔ جلوس انجمن حسینی کے رہنماؤں سید شبیر علی شاہ، سید سجاد علی شاہ، سید کاظم علی شاہ، ڈاکٹر غلام شبیر میمن، سید کوڑل شاہ، سید گلن شاہ، جاوید مصطفی کاندھڑو، محمد صالح برڑو، ڈاکٹر ممتاز علی میمن، عبدالحکیم لغاری و دیگر کی قیادت میں مختلف گزر گاہوں و پڑوں سے ہوتا ہوا میجر چوک پہنچا جو مرکزی بارگاہ حسینی پہنچ کر ختم ہوا۔ ماتمی روٹس اور شہر کے راستوں پر خاردار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر سیل کیا گیا تھا مختلف راستوں پر پولیس اور رینجرز اور مختلف اسکائوٹ گروپ نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیے۔