جیکب آباد، دومسافر کوچوں سے بھاری مقدار میں چھالیہ، گٹکا،پان پراگ برآمد

142

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) پولیس کی کارروائی، دومسافر کوچوں سے بھاری مقدار میں چھالیہ، گٹکا،پان پراگ برآمد، 2ملزمان گرفتار۔ جیکب آباد میں صدر تھانہ کی پولیس نے شمبے شاہ کے قریب کوئٹہ سے آنے والی 2مسافرکوچوں احسان کوچ نمبر PB0022 اور الحکمت کوچ نمبر BSP814کو روک کر تلاشی لی تو ان کے خفیہ خانوں سے 210 بوریاں مضر صحت چھالیہ، 240 پیکٹ گٹکا، پان وغیرہ سمیت دیگر غیرقانونی سامان برآمد کرکے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان ہدایت علی بروہی اور نیاز محمد بروہی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔