فیصل آباد، شہری کی غیر قانونی حراست، ایس ایچ او اور چوکی انچارج گرفتار

98

فیصل آباد (آئی این پی) فیصل آباد میں شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے الزام میں ایس ایچ او اور چوکی انچارج کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ اور چوکی انچارج کیخلاف شہری کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پولیس اہلکاروں نے گائے چوری کے شک میں 10 روز سے شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا تھا جبکہ اس کی گرفتاری کا ریکارڈ موجود نہیں تھا۔