لاہور، انسدادِ ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی پر 81 ورکرز نوکری سے فارغ

158

لاہور (آئی این پی) لاہور شہر میں ڈینگی کا خطرہ، ڈپٹی کمشنر نے ناقص کارکردگی پر 81 ورکرز کو نوکری سے فارغ کردیا،57 ملازمین سے جواب طلبی اور 13 کو شوکاز نوٹس جاری۔ انسدادِ ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی پر 81 سی ڈی سی سپروائزر، سینٹری و لیڈی سینٹری پٹرول کو نوکری سے فارغ کردیا، 57 ملازمین سے جواب طلبی کی گئی ہے جبکہ 13 کو شوکاز نوٹس جاری کردیے، جواب طلبی انٹامالوجسٹ، انسپکٹر ماحولیات، سی ڈی سی سپروائزرز سے کی گئی۔ ڈی سی نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ڈی او ہیلتھ کو فیلڈ میں ڈینگی ٹیموں کی سخت سرویلنس کرنے کا بھی حکم دیدیا ہے۔