ـ36دنوں سے مقبوضہ کشمیر میں ایک کربلا برپا ہے،راجہ محمدجواد

100

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمد جواد نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر کی تحریک پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے لیے ہے۔ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنا آج ہمارے کل پر قربان کررہے ہیں ۔ 36دنوں سے کشمیر میں ایک کربلا برپا ہے ۔امت مسلمہ کے جسم پر یہود و ہنود نے پنجے گاڑ رکھے ہیں لیکن ہمارے حکمران مصلحت پسندی اور بزدلی کا شکار ہیں ۔بیٹیاں پکار رہی ہیں اور حکمران مذمت کے بیانات جاری کررہے ہیں۔شہ رگ کٹ رہی ہے اور حکمران بھارت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔کشمیر کی آزادی کی تحریک پاکستان کے تحفظ اور دفاع کی تحریک ہے ۔ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنا آج ہمارے کل پر قربان کررہے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی پی پی 13کے امرائے یونین کونسل ودیگرذمہ داران کے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ضلعی سیکرٹری سیدامجدحسین شاہ ،امیرزون ملک محمدالیاس سمیت دیگررہنمائوں نے بھی اظہارخیال کیا ۔راجہ محمدجواد نے کہاکہ جماعت اسلامی کو تنظیمی طور پر مضبوط کرنے کے بعد کرنے کے لیے یونین کونسل سطح تک ضلعی ذمے داران کے دورے جاری ہیں جہاں مقامی سطح تک تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لے کر آئندہ کے لیے حکمت عملی دی جارہی ہے۔ آمدہ بلدیاتی الیکشن ہمارے پیش نظر ہیں ذمے داران وکارکنان اس حوالے سے تیاری کریں اور عوامی رابطے اور مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔