شہادت حسینؓ کی تاریخی حقیقت انسانیت کبھی بھلا نہیں سکتی

88

راولپنڈی (جسارت نیوز) شہادت حسینؓ کی تاریخی حقیقت انسانیت کبھی بھلا نہیں سکتی، اپنی جان و مال قربان کر کے حق کے ساتھ کھڑا ہونا اور باطل کیخلاف برسر پیکار ہونے جیسی حسین ؓ کی قربانی کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ ان خیالات کا ظہار مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے ناظم اعلیٰ علامہ رضا المصطفیٰ نورانی نے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ جس کی صدارت سید قاسم حسنین شاہ نے کی اجلاس میں راجہ اشفاق، سیف الرحمن، یعقوب جدون، عامر صدیقی، امجد شاہ، حاجی کبیر، حافظ آفتاب، عبدالخالق (منا)، شاہد چشتی ودیگر شریک تھے۔ قاسم شاہ نے کہا کہ حسینؓ نے گردن کٹوا کر دینِ محمدیؐ کی لاج رکھ لی، حق و باطل کے درمیان لڑائی آج بھی جاری ہے۔ تاریخ انسانی نے معرکہ کربلا سے بڑا سانحہ نہیں دیکھا۔