حکومت عالمی اور سیاسی طور پر تنہائی کا شکار ہوگئی، راشد محمود سومرو

106

جیکب آباد(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ اکتوبر میں اسلام آباد میں لاک ڈائون کرکے حکومت کو گھر بھیج دیا جائے گا حکومت عالمی اور سیاسی طور پر تنہائی کا شکار ہو گئی ہے جس کو اب کوئی بھی بچا نہیں سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں حاجی عباس بلوچ تعلقہ امیر مولانا عبدالجبار رند اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ اکتوبر میں لاکھوں کی تعداد میں عوام اسلام آباد کا لاک ڈائون کرکے حکومت کو گھر بھیج دیں گے، عمران خان کی حکومت عالمی سطح اور سیاسی طور پر تنہائی کا شکار ہوگئی ہے ہر طرف سے حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں، اب اسے کوئی نہیں بچا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں 15 فیصد عام استعمال کی اشیاء مہنگی ظالم سونامی کی صورت میں عوام بھگت رہی ہے حکومت کے پاس کوئی بھی ترقیاتی ،تعلیمی اور عوامی مسائل کے حل کا کوئی منصوبہ نہیں ہے عوام مہنگائی سے چیخ رہی ہے ٹیکس وصولی سے غیر حقیقی حدف ساڑھے پانچ ارب رکھنے سے وصولی نہ ہونے سے حدف کی حقیقت خساری کی صورت میں سامنے آگئی ہے صرف عوام کا خون چوسا جا رہا ہے پالیامانی قانون سازی کے بجائے ایگزیکٹو آرڈر کا استعمال کرنا ناکامی کا ثبوت ہے حال ہی میں گیس انفرا اسٹکچر کے متعلق آرڈیننس میں تین سو ارب معاف کرنا اور 27وزارتوں کو ریڈ الرٹ جاری کرنا حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے انہوں نے کہا کہ معیشت اور جمہوریت تباہ ہو رہی ہے روپے کی قدر کم مہنگائی ،بے روزگاری کی شکار غریب عوام ہونا بھی ایک المیہ ہے اس لئے عوام کا حکومت پر اعتماد ختم ہو گیا ہے۔