ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اترگئیں

106

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق دالبندین کے علاقے جہرام کے مقام پر تفتان سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے باعث ایران سے کوئٹہ ریل ٹریفک معطل ہوگئی ہے، حکام کا کہنا ہے متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے، ٹریک کی بحالی کے فوری بعد ٹرین کو کوئٹہ کی طرف روانہ کردیا جائے گا۔ مال بردار ٹرین ایران سے سامان لے کر کوئٹہ آرہی تھی۔