دین کی سربلندی کے لیے بھرپورعزم سے  دعوت کاکام کیا جائے،عبدالجمیل خان

164

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے یوم عاشورہ پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ امام حسین ؓنے کربلا کے میدان میں اپنے گھرباراور اہل خانہ کو شہید کروا دیا لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔حسینیت سر کٹانے اور اپنا سب کچھ دین پر قربان کر دینے کا نام ہے ۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ دین کے تحفظ اور اسلام کی سربلندی کے لیے پورے عزم وحوصلے کے ساتھ کام کیا جائے ۔