سوچی سمجھی سازش کے تحت شہرمیںبلدیاتی مسائل پیداکیے گئے، اسلم خان فاروقی

93

کراچی(پ ر)شہر قائد کے بلدیاتی مسائل سے متعلق محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) کی مجلس عاملہ کے مرکز فاروقیہ پر منعقدہ اجلاس میں کراچی کے بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے شہر میںکچرے اور گندگی کے انبار کوحکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان قراردیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محمد اسلم خان فاروقی نے کہا کہ کراچی کے حالات کے پس پردہ گہری سازش ہے،جان بوجھ کرمسائل پیداکیے گئے۔