ربوبیت اللہ پر،نبوت رسول اللہ ؐ پرختم ہے، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی

172

کراچی(پ ر)اتحاد ملت ختم نبوت فورم کے مرکزی کنوینر علامہ مرتضیٰ خان رحمانی نے کہا ہے کہ ربوبیت اللہ پر ختم ہے اور نبوت و رسالت رسول اللہؐ پر ختم ہے وہ مرکزی سیکرٹریٹ ایف بی ایریا بلاک 22 پاک مدینہ کالونی میں اتحاد ملت کے زیر اہتمام منعقدہ ختم نبوت سیمینار کی صدارت کررہے تھے سیمینار سے مولانا پیر عبدالماجد نقشبندی، علامہ سیدجہانزیب سبزواری اورمحمد اسلم خان فاروقی نے بھی خطاب کیا۔