میمن گوٹھ میں نالے سے 15سالہ  نوجوان کی تشددزدہ لاش برآمد

163

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میمن گوٹھ میں نالے سے 15سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ،مقتول کوتشدد کر کے قتل کیا گیا تھا،تفصیلات کے مطابق پیرکی دوپہر ملیرمیمن گوٹھ تھانے کی حدود میںتھڈو ندی سے 15 سالہ سلمان ولد اسحق کی لاش برآمد ہوئی، لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میںلے کر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق لاش پر تشددکے نشانات ہیں۔