لاپتاافراد کی بازیابی کے لیے ہرفورم پر آوازبلند کریںگے،آئی ایس او

85

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جنرل سیکرٹری آئی ایس او کراچی ریحان عابدی نے کہا ہے کہ لاپتا افراد کے اہل خانہ ان کی آمدکے منتظرہیں،لیکن کوئی بتانے والا نہیں کہ لا پتہ افراد کہاں ہے ، اگر ان کا کوئی جرم ہے تو انہیں عدالت میں پیش کر کے قانونی طریقہ کار اپنایا جائے ،ن ہم ہر فورم پر اپنے گمشدہ افراد کے لیے آواز اٹھائیں گے۔انہوںنے وزیر اعظم اور ارکان پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدگی کا نوٹس لیں۔