دیپ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن  مدرسے میں بچوں کی تعداد 71 ہوگئی

144

کراچی (پ ر) سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری ایکسپریس وے ، علاقہ تیسر ٹاؤن میں دیپ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت رمضان المبارک سے کچھ دن قبل ایک مدرسے کے قیام کو عمل میں لایا گیا، جہاں بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم کے علاوہ ہر جمعتہ المبارک تسبیح اور دینی تعلیم دی جا رہی ہے۔ ابتدا میں اس مدرسے میں بچوں کی تعداد صرف 15 تھی، لیکن اس مدرسے کی انچارج نورین خالد کی دن رات کی محنت اور مدرسے کی معلمہ رابعہ کی لگن کے باعث صرف 4 ماہ میں آج یہاں 71 بچے قرآن پاک سمیت دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اور جگہ کی کمی کی وجہ سے مذید جگہ کا بھی بندوبست کر لیا، تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے قرآن پاک اور دینی تعلیم حاصل کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار دیپ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر صادق علی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔