ٹریفک حادثات وواقعات میں خاتون سمیت4 افراد جاں بحق

66

 

کراچی (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات وواقعات میں خاتون سمیت4 افراد جاں بحق اورخاتون سمیت7افراد زخمی ہوگئے،قائد آباد سے نومولود بچے کی لاش پائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودآباد کے علاقے ملیر ناد علی کے قریب سے 30 سالہ زوہیب ولد طاہر کی لاش پائی گئی جسے پولیس نے جناح اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق متوفی ماڈل کالونی بوستان رضا کارہائشی اورنشے کا عادی تھا۔ ہیروئن کی زیادہ مقدار ہونے کے سبب اسکی موت واقع ہوئی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت معلوم ہوسکے گی۔منگھوپیر کے علاقے ناردرن بائی پاس اورنگی کٹ پر تیز رفتارنامعلوم گاڑی نے 30 سالہ راہگیر اورنگزیب ولد حاجی سعید خان کو کچل کر ہلاک کردیا اور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا،متوفی خیر آباد گوٹھ کا رہائشی تھا۔ ادھرعزیزآباد کے علاقے غریب آباد بلوچ ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 65سالہ نامعلوم جاں بحق ہوگیا،فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔علاوہ ازیںماڑی پور روڈ پیپلزگرائونڈ کے نزدیک گاڑی کی ٹکر سے 60سالہ خاتون روزینہ زوجہ مہتاب زخمی ہو گئی۔گلبائی پل پر تیز رفتار رکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 6افراد زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔منگھوپیر کے علاقے ایم پی آر کالونی میں واقع نفیس ماربل فیکٹری میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 18سالہ جمال ولد جان عالم جاں بحق ہوگیا، متوفی اورنگی ٹاؤن کا ہی رہائشی ہے۔ادھر شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے قائدآباد مرغی خانہ پل کے قریب کچراکنڈی سے نومولود بچے کی لاش پائی گئی جسے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد فلاحی ادارے کے سردخانے میں رکھوا دیا۔