خفیہ اطلاع پررینجرزکی کارروائیاں،7ملزم پکڑے گئے

107

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز کی یوم عاشورہ کے9ویںروزشہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں 7ملزمان گرفتار کرلیے ملزما ن کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ، ترجمان پاکستان رینجرز(سندھ) کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرلیاقت آباد، بلدیہ ٹاؤن اور کورنگی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان بابر، شہریار، شاہد عرف نائی، ماجد، دانیال، محمد حسن اور وحید کو گرفتار کیا جو ڈکیتی،رہزی، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمدکرلی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔