حمایت علی شاعرکی خدمات کے لیے عالمی کانفرنس کامطالبہ

147

کراچی (پ ر) محبان بھوپال فورم اور اردو ڈکشنری بورڈ کے اشتراک سے معروف عالمی شہرت یافتہ شاعر حمایت علی شاعر کے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معروف شاعر اور وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کہا کہ حمایت بھائی کا نام پورے ایک عہد کا نام ہے۔ علی سردار جعفری، سجاد ظہیر، فیض احمد فیض، پروگیسیو رائٹر گروپ کے سرخیل شمار ہوتے ہیں، مگر حمایت علی شاعر کو ان تینوں افراد پر کچھ ادبی معاملات میں فوقیت حاصل ہے۔ انہوں نے ادب کی مختلف جہتوں پر کام کیا، ان کیلیے انٹرنیشنل کانفرنس اور قومی اردو کانفرنس منعقد ہونی چاہیے۔ جہاں ان کی خدمات کا تذکرہ کیا جائے، جس سے نئی نسل کو بھی آگاہی حاصل ہو۔مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جس کیلیے ضروری ہے کہ مرحوم کی خدمات پر مبنی بڑے بڑے اجلاس منعقد کیے جائیں، تاکہ مرحوم کو مدتوں یاد رکھا جائے۔