پیپلز پارٹی کے بلدیاتی افسران نے  جان بوجھ کر تنخواہیں روکیں،یونس میمن

108

کراچی(پ ر)مہاجر نیشنل موومنٹ کے وائس چیئرمین یونس میمن نے کہا ہے کہ بلدیہ کراچی میں پیپلزپارٹی کے افسران نے جان بوجھ کر ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور اضافی تنخواہیں روک رکھی ہیں ۔ یونس میمن نے یہ بات بلدیہ کراچی کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی ، وفد کی سربراہی شفیق احمد خان نے کی۔ شفیق احمد خان نے یونس میمن کو بتایا کہ کے ایم سی کے فنانس ڈپارٹمنٹ پر پی پی پی کے افسران تعینات ہیں جو کرپٹ ہیں، یونس میمن نے کہا کہ میئر کراچی اس کا نوٹس لیں۔ کرپٹ افسران کو ہٹاکر ملازمین کو تنخواہوں اور اضافی تنخواہوں کی ادائیگی بھی یقینی بنائیں