روٹ تبدیل کرنے پر وزیر داخلہ کا ڈی پی او کو مغلظات وڈیو وائرل

267

ننکانہ صاحب (صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کی گزشتہ ہفتے ننکانہ آمد پر برہمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر داخلہ ننکانہ صاحب کے دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے دوسرے راستے سے لے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب فیصل شہزاد پر غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے گاڑی سے اترتے ہی گالی دیکر اظہار برہمی کررہے ہیں کہ مجھے دوسرے راستے سے کیوں لے جایا گیا؟انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ ایسا برتاو کیا گیا جیسے میں سپاہی ہوں۔پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ پائلٹ کی جانب سے راستہ تبدیل کرنے پر برہم ہوئے تاہم مشاورت کے بعد معاملہ ٹیک اپ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پی او فیصل شہزاد کا کا جلد ہی تبادلہ ممکن ہے جبکہ اعلی افسران کے مطابق یہ سارا معاملہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے علم ہے اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ این اے 118 ننکانہ صاحب 2 سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔