موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی

289

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی آج رات 12بجے ختم ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر نفاذ کی گئی3 روزہ پابندی10 محرم الحرام کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب 12 بجے تک رہے گی‘جس کے یہ ختم ہوجائے گی‘ خواتین، بچے، بوڑھے اور صحافی ڈبل سواری کی پابندی سے بدستور مستثنا رہیں گے ۔3 روزہ ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا تھا۔