سول ایوی ایشن نے فرائض میں غفلت کے مرتکب 4 اہلکاروں سمیت 6 ملازمین کو معطل کر دیا

307

اسلام آباد(آن لائن)سول ایوی ایشن نے فرائض میں غفلت کے مرتکب 4 اہلکاروں سمیت 6 ملازمین کو معطل کر دیا ۔ سوموار کے روز سول ایوی ایشن نے فرائض میں غفلت کے مرتکب ڈی ایف او ، ڈیوٹی ویجیلنس افسر سمیت دیگر ملازمین کو معطل کر دیا ۔ ملازمین کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے جن پر تحقیقات جاری ہیں ۔