امریکی جنرل کینتھ میکنز کی آرمی چیف سے ملاقات ،افغانستان اور کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

379
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈ جنرل کینتھ میکنزی ملاقات کررہے ہیں
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈ جنرل کینتھ میکنزی ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹ کام کے کمانڈر، جنرل کینتھ میکنزی نے ملاقات کی، جس میں خطے کی جیواسٹریٹجک، افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹ کام کے کمانڈر، جنرل کینتھ میکنزی نے ملاقات کی۔ امریکی سینیٹ کام کے ساتھ دیگر امریکی حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں خطے کی جیواسٹریٹجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی طرح ملاقات میں افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی‘ دونوں جنرلوں نے پہلے ون آن ملاقات کی پھر وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل صرف سیاسی ہے‘ پاکستان نے ہمیشہ پُرتشدد کارروائیوں کی حوصلہ شکنی اور مذمت کی ہے‘ پاکستان نے امن عمل کو تحمل کے ساتھ آگے بڑھانے کے لیے فریقین پرزوردیا ہے۔