ظالم اور ظلم کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے، شہباز شریف

119

لاہور (صباح نیوز)مسلم لیگ(ن)کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ظالم اور ظلم کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے،سیدنا حسینؓ کی پیروی کر کے ہی مسلمان فلاح حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیدنا امام حسینؓ نے حق اور اصول پر سمجھوتا نہ کرنے کا درس دیا انہوں نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیاسیدنا حسینؓ اوریزید کے پیروکاروں میں تقسیم ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی نے مقبوضہ کشمیرکے محاصرے،عوام پرخوراک کی بندش،انکے قتل عام یزید کی یادتازہ کردی ۔