بھارتی فوج کا عزاداروںپر حملہ معرکہ کربلا کا تسلسل ہے‘فردوس عاشق

244

سیالکوٹ(صباح نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وہ دن دور نہیں جب مودی بھی عبرت کا نشان بنے گا اور کشمیر آزاد ہوگا،کشمیری عزاداروں پر حملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قاتل مودی کی غاصب فوج کے بدترین محاصرے اور کرفیو کے باوجود باہر نکل کر کشمیریوں نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی سنت کو زندہ کیا۔ حسینیت کے علمبرداروں نے بھارتی جبر کو للکاراا ور حق و سچ پر ڈٹے رہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔ حضر ت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے نام لیوائوں پر بھارتی فوج کا حملہ معرکہ کربلا کا ایک تسلسل ہے، یہ حملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔