پاکستان کا ریکوڈ ک کیس میں جرمانے کو چیلنج کرنے کافیصلہ

129

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے توانائی عمرایوب نے کہاہے کہ ریکوڈک کیس میں پاکستان کو جرمانہ چیلنج کرنے جارہے ہیں،گزشہ حکومت کی پالیسی کی وجہ سے ریکوڈک کیس میں جرمانہ ہوا ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ شفافیت موجود حکومت کا طرہ امتیاز ہے ، میرٹ سے ہٹ کر کوئی فیصلہ نہیں کررہے ،گزشتہ حکومتوں نے آئی پی پیز پر اخراجات کا بوجھ ڈالا ، ریکوڈک اورکارکے کیسز میں پاکستان کا نقصان ہوا ، گزشتہ حکومت کی پالیسی کی وجہ سے ریکوڈک کیس میں جرمانہ ہوا ۔ اس کیس میں پاکستان پرہونے والے جرمانے کوچیلنج کرنے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گردشی قرضوں پر کیپسٹی چارجز واپس لے رہے ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی کام کریں گے ، شفاف طریقے سے کریں گے ، بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری ہماری ترجیح ہے۔