القرآن

183

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
(قوم عاد نے) جواب دیا ’’تو نصیحت کر یا نہ کر، ہمارے لیے سب یکساں ہے۔ یہ باتیں تو یونہی ہوتی چلی آتی ہیں۔ اور ہم عذاب میں مبتلا ہونے والے نہیں ہیں‘‘۔ آخر کار انہوں نے اسے (ہودؑ کو) جھٹلا دیا اور ہم نے ان کو ہلاک کر دیا۔ یقینا اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں ہیں۔ اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی۔
(الشعرآء: 136-140)