وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھارتی ظلم و جبر کا پردہ چاک کردیا

117

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا،  وزیر خارجہ نے کشمیریوں کا مقدمہ لڑتے ہوئے دنیا کو بھارتی جبر و ستم سے آگا ہ کیا۔

جینوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ہفتوں سے کشمیری حریت رہنما نظر بند ہیں، مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا ہے، آپ سب کو بی بی سی کے آرٹیکل کی کاپی دی ہے جس میں کشمیری اپنے منہ سے اپنے اوپر ہونے والے مظالم کی داستانیں بیان کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیلٹ گن کے شکار مریض اسپتال جانے سے بھی ڈرتے ہیں، بھارت اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعوے دار کہتا ہے تاہم بھارت کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت بنانا چاہتا ہے۔