اب کان کی تکالیف ہوئیں دور

376

Tolarygologists اب کان کے عام مسائل کے لئے اسٹین لیس اسٹیل ڈیوائس استعمال کریں گے جو کان کے درد اور جملہ مسائل کے لئے بہترین حل ثابت ہو سکے گی۔ چھوٹی سی یہ ڈیوائس ایک سوراخ دار راڈ پر مشتمل ہے جس کے ساتھ جڑا کالر اس راڈ کو سہارا دیتا ہے۔ سرجن اس ٹیوب کو کان کے اندر فکس کر کے انفیکشن کا سبب بننے والے مواد کو کھینچ لیتا ہے۔ ایک سروے میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ایشیائی ممالک میں ہر چار میں سے تین بچے تین سال کی عمر تک پہنچ کر کان کے انفیکشن کا شکار بنتے ہیں۔ یاد رہے کان کی نالی کی جلد انتہائی حساس ہوتی ہے کسی بھی غلط آلے کے لگتے ہی اس سے خون بہنا شروع ہو جاتا ہے۔ مغربی ماہر امراضِ ناک، کان اور حلق اب کان کے عام امراض کے لئے ایسی ڈیوائس استعمال کر کے کان کی صفائی کے عمل کو محفوظ اور آسان بنا رہے ہیں۔