6 یوم دفاع کی مناسبت سے پی جے ایف کا اجلاس

303

ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے جدہ میں پاکستانی صحافیوں کی نمایندہ تنظیم پاکستان جرنلسٹس فورم (پی جے ایف) کا اجلاس فورم کے صدر شاہد نعیم کی صدارت میں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں 65ء کی جنگ میں بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے والی پاکستانی افواج اور شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں رپورٹ کرنے والے فورم کے نمایندے جن میں چیئرمین امیر محمد خان، مجلس عاملہ کے رکن خالد خورشید، جنرل سیکرٹری جمیل راٹھور، ارکان خالد نواز چیمہ، ذکیر احمد بھٹی، ملک فواد، امانت اللہ اور معروف حسین نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے شہدا فوج کا اعزاز ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر قرارداد پیش کی گئی جو اکثریت سے منظور ہوئی۔ قرارداد کے مطابق:
حکومت پاکستان کی جانب سے آزادی کشمیر کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں اور یک جہتی کشمیر پر مکمل اعتماد ہے۔
افواج پاکستان آج پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہیں اور کسی بھی دشمن کو سبق سکھانے کی بھر پور صلاحیت کی حامل ہیں۔ مسلمانوں کا ایمان ہے کہ وہ اسلحہ اور عددی تعداد کو خاطر میں نہیں لاتا بلکہ اپنی ایمان کی طاقت سے مقابلہ کرکے فتح حاصل کرتا ہے۔