قونصل جنرل پاکستان کو مدت ملازمت کی تکمیل پر تحفہ

196

 

پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ کے پریس قونصلر ارشد منیر نے قونصل جنرل پاکستان شہریار اکبر خان کو کامیاب مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد جدہ سے روانگی سے قبل یادگاری البم پیش کیا۔ البم میں پاکستان اور پاکستانی برادری کے لیے شہریار اکبر خان کی خدمات کو عکسی صورت میں خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ارشد منیر نے بتایا کہ قونصل جنرل پاکستان شہریار اکبر خان کی قیادت میں پاکستانی اسکولوں میں شاندار اور مثبت تبدیلیاں رونما ہوئیں۔