ایچ ایم سی ڈاکٹرز نرسوں پیرا میڈیکس و دیگر ملازمین اور مریضوں کے تحفظ کیلئے سیفٹی کمیٹی تشکیل

184

پشاور(اے پی پی)حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ڈاکٹرز نرسوں پیرا میڈیکس و دیگر ملازمین اور مریضوں کے تحفظ کیلئے سیفٹی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی کی رائے سے ہسپتال انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔ فیسلٹی منیجرکے زیرنگرانی ہسپتالوں کے تمام وارڈز اور گزر گاہوں میں آگ بجھانے والے آلات نصب کر دیے گئے ہیں جس کیلئے ریسکیو1122 کے ماہرین نے عملے کو تربیت دی ہے۔ ریسکیو 1122کے خلیل الرحمن فائر اینڈ سیفٹی کے کوآرڈینیٹر عنایت الرحمن میڈیکل اینڈ سیفٹی کے بدر منیر نے ہسپتال سکیورٹی اہلکاروں اور عملے کو مشق کے ذریعے آگ بجھانے کے آلے کے استعمال کی تربیت دی۔ انتظامیہ نے ہنگامی حالات میں نکلنے کیلئے چار مقامات مقرر کئے ہیں۔