اہم شہروں سمیت ملک بھر میں محرم الحرام کے جلوس برآمد،متعدد شہروں میں موبائل سروس معطل

261

کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاوراورکوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں محرم الحرام انتہائی جوش و خروش اور مذہبی احترام و عقیدت سے منایا جارہا ہے،شہدائے کربلا کی یاد میں ملک کے طول و عرض میں جلوس نکالے جارہے ہیں۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار چوکس اور مستعدد ہیں۔اہم شہروں میں سیکوریٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔جلوس کے راستوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔جلوس کے راستوں میں پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی تعینیات ہیں۔

ادھر کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سیکورٹی کے پیش نظر موبائل سروس بھی معطل کر دی گئی ہے،پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق شہر میں نکالے جانے والے جلوس کے اختتام پر سروس بحال کردی جائے گی۔

 علاوہ ازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندعاید کردی گئی ہے،خواتین بچے اور صحافیوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔