چٹاکانگ ٹیسٹ:افغانستان نے بنگلہ دیش کو 224 رنز سے شکست دے دی

137

راشد خان کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت افغانستان نے واحد ٹیسٹ میچ  میں میزبان بنگلہ دیش کو 224رنز سے بڑی شکست دےدی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم 5 ویں روز 398 رنز ہدف کے تعاقب میں 173 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے  شکیب الحسن44، شادمان اسلام 41 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان نے 6، ظاہر خان نے 3 اور محمد نبی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کے کپتان راشد خان کو میچ میں 11 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ افغانستان نے پہلی اننگز میں 342 اور دوسری اننگز میں 260 رنز بنائے تھے جبکہ بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 205 رنز بنا سکی تھی۔